بگٹی کالونی سوئی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی، اسپتال منتقل
ڈیرہ بگٹی(این این آئی ) بگٹی کالونی سوئی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق موقع پر موجود افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، تاہم متاثرہ شخص بری طرح جھلس گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کی وجہ خود کشی کرنے کی کوشش کی گئی
Load/Hide Comments


