پنجگور، سوردو میں نامعلوم مسلح افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص قتل، دو زخمی

پنجگور(نمائندہ انتخاب)پنجگور کے علاقے سوردو میں نامعلوم مسلح افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ ایک شخص جابحق اور دو افراد زخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقہ سوردو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حاتم ولد پیرجان جاں بحق جبکہ حلیم اور بہروز زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے محرکات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں