این 65 شاہراہ ڈاکوؤں کی آماجگاہ، کچھی اور سبی پولیس کا شاہراہ پر نام ونشان تک نہیں، ٹرانسپورٹرز
نصیرآباد(آئی این پی)بلوچستان ٹرانسپورٹ منی اونر بس ایسوسی ایشن کی کال پرصوبے بھر کی طرح نصیرآباد میں بھی ٹرانسپورٹ یونین کے ڈویژنل صدر آغا محمد اکبر بنگلزئی کی قیادت میں پٹ فیڈرکینال پل پر قومی شاہراھ کو بند کرکے ہڑتال کی گئی ہے اور تمام ہر قسم کی ٹرانسپورٹ چھوٹے بڑی گاڑیاں بند ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ٹرانسپورٹ یونین کے چیئرمین حاجی دولت خان لہڑی اور ال ٹرانسپورٹ کے صدر حاجی حکمت علی لہڑی۔ بلوچستان بس فیڈریشن کے صوبائی صدر لالہ سعید جان لہڑی کے احکامات کے مطابق ہڑتال کی گئی اس موقع پر ڈویژنل صدر اغا محمد اکبر بنگلزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹ برادری، تاجر اور عام عوام اس وقت شدید مشکلات کاشکار ہیں،شاہراہوں پر ڈکیتی،لوٹ مار،عدم تحفظ اورچیک پوسٹوں کی بھرمارنے عوام کاجینا محال کر دیا ہے انھوں نے کہاکہ بجٹ میں اربوں روپے امن وامان کے لیے مختص ہونے کے باوجود عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں قومی شاہراہوں پر ڈاکو راج قائم ہےعوام کی جان و مال محفوظ نہیں ہے ائے روز ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو لوٹا جارہا ہے این 65 قومی شاہراھ ڈاکوں کا آماجگاہ بن گیا ہے کچھی اور سبی پولیس کا قومی شاہراھ پر نام ونشان تک نہیں ہے اور مسافروں ٹرانسپورٹرز کو ڈاکوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیاہے انھوں نے وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ قومی شاہراہوں پر امن وامان کو بحال کیاجائے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔


