قلعہ سیف اللہ میں نوجوان نے مبینہ جنسی تشدد اور بلیک میلنگ کے بعد خودکشی کرلی ،وزیراعلیٰ کا ملزمان کی گرفتاری کا حکم
کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں نوجوان نے مبینہ اغوا، جنسی تشدد اور بلیک میلنگ کے بعد خودکشی کرلی ،وزیراعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں ظفر نامی نوجوان کو چند روز قبل تین افراد نے مبینہ طور پر اغواءکے بعد جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنانے کے بعد مسلسل ہراساں کر رہے تھے جس سے تنگ آکر نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ سیف اللہ میں نوجوان سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔ معاون وزیر اعلیٰ شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
Load/Hide Comments


