شمالی وزیرستان میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں زمین کے تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی، بھابی اور 2 بھتیجوں پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ شدید زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا تاہم علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


