پاکستان اور افغانستان مسلح تصاد م کا خاتمہ کریں، روس کا دونوں ممالک سے مسئلہ سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور
ویب ڈیسک : روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک سے معاملہ سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مسلح تصادم کا خاتمہ کریں۔روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان متنازع امور کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔
Load/Hide Comments


