ایران کو سابق رہبر اعلیٰ کی تدفین کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے تہران کو ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی تدفین کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے کیونکہ ہم اچھے ہیں۔ جمعے کی رات ماﺅنٹ رشمور میں امریکا کے قیام کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے دنیا میں اپنے امریکی فوجی برتری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک ہی دن میں وینزویلا کو شکست دی اور ایران کو بھی سخت نقصان پہنچایا۔ وہ معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، وہ بہت شدت سے اس ممعاملے کو سلجھانا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے انہیں تدفین کے لیے ایک ہفتہ دیا ہے کیونکہ ہم اچھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں