کرونا وائرس سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کے سہولت قرارداداسمبلی میں جمع

لاہور, پنجاب کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کی سہولت اور پرائیوٹ لیبارٹریز کو نوے روپے میں کرونا ٹیسٹ کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع، لیگی ایم پی اے سمیرہ کومل کی جانب سے قرارداد جمع کروائی گئی۔لیگی ایم پی اے سمیرہ کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا ہیکہ حکومت کے کرونا وائرس پر قابو پانے کے دعوے صرف زبانی کلامی گفتگو تک محدود ہیں جبکہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے دور میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مفت ٹیسٹ ہوتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں