پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد رہائی بلکہ بانی تک نہیں رسائی ہے، سہیل آفریدی
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی لانگ مارچ کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے۔ 27 ستمبر کی لانگ مارچ کو وہ خود لیڈ کریں گے، یہ ون ڈے ایونٹ نہیں ہوگا، اسلام آباد آکر واپس نہیں جائیں گے۔ لانگ مارچ کا اعلان پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماو¿ں سے مشاورت کے بعد کیا ہے جبکہ علیمہ خان بھی تحریک میں ساتھ ہوں گی۔ پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے، رہائی آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔ موسم اور تیاری کے لیے مناسب وقت ملنے کی وجہ سے 27 ستمبر کی تاریخ دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


