زیارت کراس کسٹمز ہاوس پر دہشت گرد حملے میں اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے، شہباز شریف

کوئٹہ(یو این اے)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نوکچہ، چاغی، زیارت کراس اور پشین میں مختلف آپریشنز میں فتنہ ادہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بیان میں کہا ہے کہکسٹمز ہاوس پر دہشتگرد حملے میں کسٹمز کے 2 افسران اور ایک اہلکار سمیت 6 بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے افسوس ہے ۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں