وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ سے آرمی کے تین اہلکار جاں بحق

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دوران آپریشن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کے 3اہلکار جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، جس سے صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لانس نائیک مصور جاں بحق ہو گئے، دہشت گردوں کی فارنگ کے نتیجے میں 4سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں