بی ایم سی تحریک کے 3ستمبر کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں حکومت کی جانب سے بی ایم سی تحریک کے رہنماں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں سے مکر جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم سی کے ملازمین عرصہ دراز سے اپنے محفوظ مستقبل کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔اور حکومت ان کے احتجاج میں ہمیشہ وعدے وحید کرکے پھر عمل درآمد کرنے سے مکر جاتا ہے۔جو کہ قابل مذمت ہے بی ایم سی تحریک کے 3ستمبر کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ادارے روشن مستقبل کی ضامن اور تعمیر کرتے ہیںاور ادارے اپنے نظم و ضبط و محنت سے اس کو یقینی بناتے ہیں۔بولان میڈیکل کالج نے بلوچستان کو نامور پروفیشنل معالج و دانشور فراہم کیے ہے اور اس میں بی ایم سی کے ملازمین کا اہم کردار ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بی ایم سی تحریک کے رہنماں نے بڑے صبر و تحمل سے احتجاج کو پرامن انداز میں جاری رکھا ہے۔جو کہ انکی عملی سماجی اور اداراتی اقدار کی ترجمانی کرتا ہے دوسری طرف صوبائی حکومت کا شیوہ صرف اور صرف معاہدوں سے روگردانی کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی بی سی تحریک سمیت علمی تحقیقی اداروں کے ساتھ ہے اور ان کے جائز مطالبات کی ہمیشہ حمایت کرتی رہے گی۔


