غلام سرور خان اور ظفر اللہ جمالی کا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے درمیان یہاں بلوچستان ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بلا امتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے اور احتساب کا عمل کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں