افغان حکومت 7 اہم طالبان قیدیوں کو قطر منتقل کریگی

سلام آباد:افغان حکومت اور طالبان کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہوگیا، بقیہ 7 طالبان قیدیوں کو افغان جیلوں سے قطر منتقل کیا جائے گا، جبکہ طالبان نیامن مذاکرات کی شروعات سے قبل ان 7 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا تھا۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز افغان حکومت نے 113 طالبان قیدیوں کو رہا کیا تھا اور طالبان نے صوبہ قندھار میں 2 افغان کمانڈوز مقامی حکام کے حوالے کئے تھے۔افغان اور مغربی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ باقی رہ جانے والے 7 طالبان قیدیوں کو ایک معاہدے کے تحت افغان جیلوں سے قطر منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نگرانی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں