فہمیدہ ریاض کی بیٹی کا مرحوم والدہ کیلئے صدارتی ایوارڈ لینے سے انکار

اسلام آباد:معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کی بیٹی نے ملک میں صحافیوں اور ادیبوں کے اغوا اور تشدد کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنی مرحومہ والدہ کے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ صدارتی ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کی گئی پوسٹ میں ان کی بیٹی ویرتا علی یوجان نے لکھا کہ ایوارڈز سیکشن مجھ سے امی کے ایوارڈ کی تقریب سے متعلق رابطہ کررہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں اس وقت ان کے کام کے لیے ایوارڈ کیسے قبول کرسکتی ہوں؟ یہ انصاف اور مساوات کے لیے ان کی زندگی بھر کی جدوجہد کی توہین ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں