کراچی سونے کا انڈہ دینے والی مرغی ہے، اسے خیرات کی ضرورت نہیں، مصطفی کمال
کراچی :پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی سونے کا انڈہ دینے والی مرغی ہے، اسے خیرات کی ضرورت نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ جب تک کراچی کے حقوق بحال نہیں ہوں گے اس وقت تک شہر کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے پلان پیش کیا ہے، صوبہ تو خود مختار ہو گیا لیکن ٹاؤنز اور مقامی حکومتیں خود مختار نہیں ہوئیں۔سابق سٹی ناظم کراچی نے کہا کہ پروونشنل فنانس کمیشن بنایا جائے جس سے نچلی سطح پر پیسہ منتقل ہو، 18 ٹاؤنز کے نظام کو بحال کیا جائے تو مسائل حل ہوں گے۔مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی سونے کا انڈہ دینے والی مرغی ہے اسے دانا نہیں دینگے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو خیرات کی ضرورت نہیں بلکہ اس شہر کے حقوق بحال کیے جائیں۔
Load/Hide Comments


