ہڑتالی طلبا اورملازمین کو کچھ ہوا تواس کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہوگی ،کبیر محمد شہی

کوئٹہ؛نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہا ہیکہ بی ایم سی بحالی تحریک کے طلبا اور ملازمین کئی روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پربیٹھے ہیں جن کی حالت غیر ہوچکی ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ اب تک صوبائی حکومت نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی حالانکہ صوبائی وزرا اور حکومتی نمائندوں نے متعدد مرتبہ بحالی تحریک کے رہنمائوںکے معاہدے کیے جن پر عمل کرنا حکومت کیلئے کوئی مشکل نہیں اگر ہڑتالی طلبا اورملازمین کو کچھ ہوا تواس کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہوگی انہوں نے کہاکہ جب سے موجودہ حکمران اقتدار میں آئے ہیں تب سے مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں مزید پیچیدہ کردینا ان کا وطیرہ بن چکا ہے بارڈر تجارت کامعاملہ ہو یا کرونا کا صوبائی حکومت نے ہمیشہ غیرسنجیدگی کامظاہرہ کیا عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیا ہے مگر نیشنل پارٹی ان مسائل کے حل کیلئے ہرسطح پر آوازبلند کریگی میرکبیر نے کہاکہ بحالی تحریک کامعاملہ مستقل حل کرنے کیلئے حکومت کو فوری طورپر ہڑتال ختم کراکے اپنے معاہدوں پر عمل کرناچاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں