سندھ ہائیکورٹ، صوبے میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت
کراچی:کراچی سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت پر سیکریٹری الیکشن کمیشن سندھ و دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن سندھ نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 120 دنوں میں کرائے جائیں گے۔
جس پر سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن 120 میں لازمی کرائے جائیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن کا جواب جمع کرانے کے بعد درخواست نمٹا دی۔
Load/Hide Comments


