کوئٹہ، قمبرانی روڈ پر فائرنگ سے تین افراد زخمی
کوئٹہ :صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے علا قے قمبرانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ایدھی ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے علا قے قمبرا نی روڈ پر مسلح افراد کی فا ئرنگ سے 3افراد مقبول ،فاروق ولد محمد ایوب عمر اور محمد ایوب ولد منور احمد عمرزخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔پو لیس کے مطابق واقعہ کے مختلف پہلوئوں سے متعلق تحقیقات جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


