پشین ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ:پشین کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو قاضی ہاوسنگ اسکیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمدفاروق کو زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاپولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں