غیر قانو نی طور پر ایران جانے والے 200پاکستانی گرفتار

نوکنڈی :ایرانی سیکورٹی فورسز نے بغیر سفری دستاویزات کےغیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 2سو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں موجود2سو پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے گزشتہ روز تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا ، گرفتار افراد کی محکمہ صحت کی جانب سے بارڈر پر راہداری گیٹ کے مقام پر اسکریننگ کی گئی ۔ اس موقع پر انچارج راہداری گیٹ دفعدار الٰہی بخش نوتیزئی نے انہیں خوراک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماسک دیئے گئے بعد ازاں انہیں مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں