موٹر وے پرخاتون سے زیادتی کے مجرم تاحال گرفتار نہیں ہوئے ، نفیسہ شاہ

اسلام آباد:سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ موٹر وے پرخاتون سے زیادتی کے مجرم تاحال گرفتار نہیں ہوئے ۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ نالائق وزیر مواصلات مراد سعید کو برطرف کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ موٹروے مراد سعید کی وزارت کا حصہ ہے مراد سعید کیوں غائب ہیں۔انہوںنے کہاکہ انسانیت سوز واقعے پر مراد سعید کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ، مجرموں کا گرفتار نہ ہونا سی سی پی او لاھور کے بیان کی تاعید ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ انسانیت سوز واقعہ کو سانحہ ساہیوال کی طرح دبنے نہیں دینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں