کورونا وائرس، سائلین عدالت آنے کی زحمت نہ کریں، بلوچستان ہائیکورٹ

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق حالیہ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر انصاف کی فراہمی کیلئے ججز حضرات اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے موجود رئینگے۔تاہم عدالتیں فوری نوعیت کے مقد مات کی سماعت کرتی رہیں گی۔سائلین اور وکلاء کے پیش نہ ہونے کی صورت میں مقد مات ملتوی کردئیے جائینگے۔سائلین سے گذارش ہے کہ عدالت آنے کی زحمت نہ کریں اور اپنے وکلاء سے بذ ریعہ فون رابطہ میں رہیں۔التواشدہ مقدمات کی فہرست متعلقہ احاطہ عدالت کے بیر ونی دروازے پر روز انہ بنیاد آویز اں کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں