ڈیرہ مراد جمالی، ایک ہی گھر کی 3بچیاں کینال میں ڈوب گئیں، دو کی لاشیں نکال دی گئیں
تمبو:ڈیرہ مراد جمالی میں ایک ہی گھر کے تین بچیاں نہاتے ہوئے پٹ فیڈر کینال میں ڈوب گئے دو بچیوں کی لاشوں کو نکال کیاگیاایک بچی کی تلاش تاحال جاری ہے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے ابڑو محلہ وارڈ نمبر12کے رہائشی تین بچیاں 8سالہ ریشماں بی بی ، 6سالہ فلک خاتون اور 9سالہ فریدہ بی بی پٹ فیڈر کینال میں نہارہے تھے کہ اچانک تینوں بچیاں پانی میں ڈوب گئے اطلاع ملنے پرعلاقہ مکینوں نے فوری طور ریسکیو کرکے دو بچیوںفریدہ بی بی اور فلک خاتون کو پانی سے بہوشی کی حالت میں نکال لیاتاہم ہسپتال پہنچایاجارہاتھاکہ وہ دونوں راستے ہی میں دم توڑ گئے اورایک بچی کی تلاش تاحال جاری ہے دو بچیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پرہرطرف کہرام مچ گیااور ہرآنکھ اشک بار نظر آئی واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی افراد پٹ فیڈر کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہوچکے ہیں ۔
Load/Hide Comments


