کیچ ،3مہینوں میں 3خواتین سمیت 4افراد قتل

تربت (نمائندہ انتخاب) تربت، قتل کے پے درپے واقعات، پولیس قاتلوں کوپکڑنے میں مسلسل ناکام، تربت میں گزشتہ 3مہینوں کے دوران 3خواتین سمیت4افراد قتل کئے گئے تاہم اب تک ان میں صرف ملک ناز نامی خاتون کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان اس لئے قانون کی گرفت میں آگئے کہ اہل خانہ نے دوران ڈکیتی ایک ملزم کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا تھا تاہم اس کے بعد تمپ میں کلثوم بی بی نامی خاتون بھی دوران ڈکیتی ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل ہوئی، 28اگست کو گھنہ شے تگر میں سابق یونین کونسل ناظم محمد یاسین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ رواں مہینے کی5تاریخ کو معروف آرٹسٹ واینکر شاہینہ شاہین کو قتل کردیاگیا ، ناظم محمد یاسین اور شاہینہ شاہین کے قتل کے ایف آئی آرمیں مبینہ ملزمان کونامزد بھی کیاگیا ہے تاہم پولیس نامزد ملزمان کوگرفتار کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہے ، شہریوں نے پولیس کی مسلسل ناکامی پر حیرت وتشویش کااظہارکیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں