افغانستان ، سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک

کابل : افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بدغیس کے علاقہ دہستان میں ایک فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب بم ٹکرانے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام پانچ فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے ۔ صوبائی گورنر فیض محمد میرزادہ نے بھی سانحے کی تصدیق کرتے ہوے دھماکے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں