کوئٹہ کو لاوارث سمجھ لیا گیا چوکیدار کی آسامی پر خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے ،اخترحسین لانگو
کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کے اخترحسین لانگو نے کہاکہ کوئٹہ کو لاوارث سمجھ لیا گیا چوکیدار کی آسامی پر خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے سابق دور میں نواب نوروز سپورٹس کمپلیکس میں 260سے زائد مالی بھرتی کئے گئے مگر ان میں سے آج کوئی کام کرتاہوا نہیں نظرآتا اسی طرح واسا میں بھرتی ہونے والے لوگ بھی کل زیارت میں نظرا ٓئیںگے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر نورمحمددمڑ ،ملک نصیر شاہوانی ،احمد نواز بلوچ اور اخترحسین لانگو کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کرتے رہے ارکان کے بیک وقت بولنے سے کان پڑی آواز سنائی نہ دی بعدازاں ڈپٹی اسپیکر نے توجہ دلائو نوٹس نمٹادی ۔
Load/Hide Comments


