سعودی عرب،پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک

الباحہ:سعودی عرب کے جنوبی شہر باحہ کے ایک پٹرول پمپ میں آگ لگنے کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگیے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق الزرقا علاقے میں واقع پٹرول پمپ میں آتشزدگی ٹینکیوں کی مرمت کے دوران لگی تھی۔الباحہ ریجن میں ہلال احمرکے ترجمان عماد منسی نے بتایا ہے کہ واقعہ کی اطلاع اتوار اور پیر کی درمیانی شب دو بجکر 52 منٹ پر ہوئی تھی۔فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تو معلوم ہوا کہ پٹرول پمپ میں کام کرنے و الے دو افراد جھلس کر ہلاک ہوگیے، دو زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو دھواں سونگھنے کے باعث گھٹن کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں