بی ایس او کے قائدین حقوق کی جنگ پر امن اور جمہوری انداز میں لڑرہے ہیں، زبیر بلوچ

کوئٹہ ،بی ایس او پجار کا 25،26اور27اکتوبر کو کونسل سیشن بنام میر حاصل بزنجو بیاد میر عبدالعزیز کرد میر یوسف عزیز مگسی بمقام کوئٹہ منعقد کرنے کا فیصلہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پجار کا پانچواں سنٹرل کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مرکزی آرگناٸزر زبیر بلوچ منعقد ہوا اجلاس کی کارواٸی مرکزی ڈپٹی آرگناٸزر نادر بلوچ نے چلاٸی ۔ اجلاس میں تنظیمی امورعلاقائی بین الاقوامی سیاسی صورت حال کونسل سیشن کا انعقاد سمیت مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے اجلاس میں مرکزی دوستوں کی جانب سے تنظیمی رپورٹ پیش کرنے کے بعد مشترکہ طور پر رواں سال میں 25,26,27 اکتوبر کو بی ایس او کے 23ویں کونسل سیشن بنام میر حاصل بزنجو بیاد عبدالعزیز کرد میر یوسف عزیز مگسی بمقام کوئٹہ انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں گزشتہ دنوں بی ایم سی بحالی تحریک کے دھرنے میں تادم مرگ بھوک ہڑتال پربیٹھے کامریڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کرارداد پیش کی گٸی جس کواتفاق راٸے سے تمام ممبران نے منظور کردی۔اجلاس سے بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائز ر زبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ بلوچستان اپنی خصوصی محلہ وقوع کی وجہ سے ہمیشہ سے بین الاقوامی گریٹ گیم کا حصہ رہا ہے آج بھی ہماری ساحل وساٸل پر دنیا کی نظریں جمی ہوٸی ہے ہمیں قوم پرستانہ سوچ کو تقویت دیکر قومی جذبے کو ابھارنا ہماری اولین ترجی ہو تاکہ اس گریٹ گیم کا مقابل بھرپور جذبے کے ساتھ کیا جاسکے۔اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیم کو مظبوط منظم کرنے کے لیے کارکنان اپنے صفحوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرکے کونسل سیشن کی تیاریاں شروع کریں بی ایس او کا 23واں کونس سیشن بلوچ قوم کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی کونسل سیشن سے تنظیم مذید منظم فعال ہوگی۔بی ایس او نے ہمیشہ سے قوم کے لیے نظریاتی رہنمإ پیدا کیے ہیں جو آج بھی بلوچ قوم کے حقوق ک جنگ پرامن جمہوری طریقے سے لڑ رہے ہیں اس تسلسل کو ہمیشہ جاری رکھاجاٸے گا۔ اجلاس سے مرکزی ڈپٹی آرگناٸزر نادر بلوچ آرگناٸزنگ کمیٹی کے رکن بوہیر بلوچ نعیم بلوچ ابرار بلوچ طارق بلوچ نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ بلوچ قوم تاریخ کے گھٹن دور سے گزر رہی ہے ان جیسے حالات کا شاہد ہی بلوچ قوم کو کھبی سامنا رہا ہو موجودہ دور میں ہماری قومی تشخص کی بقإ ساحل وساٸل کا دفاع ناگزیر بن چکا ہے اس جہد میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے وقت کا تقاضإ ہے بلوچ نوجوان بی ایس او پجار کے پلیٹ فارم پر آکر تنظیم کو مضبوط ومنظم کرکے بلوچ قومی جنگ کا حصہ بن کر قومی دفاع کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالے ۔اجلا س کے آخر میںاجلاس کے آخر ذونز کو مختلف کیڈگریز میں تقسیم کردیا گیا اور کونسلران کےچناو کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گٸی جو جلد از جلد ذونز کا دورہ کرکے کونسلران کا چناو کرینگے۔
مرکزی ترجمان بی ایس او پجار

اپنا تبصرہ بھیجیں