تربت کے مختلف علاقوں میں ملیریا کی وبا ء پھیل گئی، متعدد متاثر
تربت (بیورورپورٹ)کوشقلات سمیت تربت کے مختلف علاقوں میں ملیریا کی وباء پھیل گئی ہے میونسپل کارپوریشن تربت کی حدود میں کوئی ایسا گھر نہیں بچا جس میں ملیریا سے متاثرہ مریض نہ ہو ، مختلف بی ایچ یو ز کے ڈاکٹرز جلد ازجلد ملیریا کش اسپرے کی تجویز دے رہے ہیں لہٰذا میونسپل کارپوریشن تربت اور محکمہ ہیلتھ کو چاہیے کہ وہ جلد ازجلد پورے کارپوریشن ایریا میں ملیریا کش اسپرے کروائیںتاکہ ملیریا جیسی وبائی مرض پر کنٹرول حاصل کیاجاسکے کیونکہ آئے روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے جس سے سنگین صورتحال پیدا ہوسکتی ہے نیز علاقہ مکین محکمہ NRSPتربت سے ملیریا سے متاثرعلاقوں میں مچھر دانی تقسیم کروانے کی اپیل کررہے ہیں ۔
Load/Hide Comments


