طاقت کا سرچشمہ عوام اور جمہوریت ہماری سیاست ہے ،آصف زر داری

اسلام آباد :سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام اور جمہوریت ہماری سیاست ہے ۔ اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش بھٹو سے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر طلوع ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے جمہوریت لازمی ہے ، عوام کی ریاست کے امور میں بھرپور شرکت ہی جمہوریت ہے۔آصف زرداری نے کہاکہ 18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کی حفاظت کا نام ہے ، شہید ذوالفقار بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کیلئے جانیں قربان کیں، آمریت یزیدیت کا نام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں