گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور منتقل کرکے ہمارا ووٹ بینک متاثر کیا گیا، قمر زمان کائرہ
گلگت (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات پر فوری ایکشن لے۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات پر ردعمل میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور منتقل کرکے ہمارا ووٹ بینک متاثر کیا گیا، بعض پولنگ اسٹیشنوں پر عملہ تاخیر سے پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو جان بوجھ کر سست روی کا شکار کرنا منصفانہ الیکشن پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات پر فوری ایکشن لے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جب تک تمام ووٹ کاسٹ نہ ہوجائیں انتخابی عملے کو جانے نہیں دیں گے۔
Load/Hide Comments


