نال،میر حاصل خان بزنجوکے چہلم کے مناسبت سے جلسہ عام کی تیاریاں جاری
خضدار(نمائندہ انتخاب) نیشنل پارٹی کے قائد میر حاصل خان بزنجو کی 27 ستمبر کو آبائی علاقہ نال میں چہلم کے مناسبت سے جلسہ عام کی تیاریاں شروع جلسے کے لئے چاکنگ اور پارٹی جھنڈیاں لگانے کی تیاریاں آخری مراحل میں جلسہ کو کامیاب کرنے کیلے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔یونین کونسل کے سطح پر باقاعدہ جلسہ عام میں شرکت کے لے دعوت دے رہے ہیں 27 ستمبر قائد جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کے چہلم میں نال کی تاریخ میں پہلا اور بہت بڑا جلسہ عام ہوگا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین سمیت ملک بھر سے کارکن شرکت کریں گے۔
Load/Hide Comments


