خضدار،منشیات کے عادی افراد میں اضافہ،حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل

خضدار (نمائندہ انتخاب) نال گریشہ درنیلی گردو نواح کے علاقوں میں منشیات کے عادی افراد کا تعداد روز بروز بڑھتا جارہا ہے نشے کا بڑھتا ہو ارحجان نئی نسل کو تباہ کر رہا ہے ۔ نوجوان نسل کا منشیات کی طرف راغب ہونا ہے۔ ہمارے نوجوانوں خاص کر تعلیمی اداروں کے طلبہ میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کی صلاحیتیں متاثر ہورہی ہے اور ان کا مستقبل تاریک ہورہا ہے۔ مختلف اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریبا 46 فیصد مرد اور 9 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں جو روزانہ تقریبا 18 کروڑ سگریٹ پی جاتے ہیں جن پر مجموعی طور پر 75 کروڑ روپے روزانہ خرچ ہوتے ہیں۔علیمی اداروں اور نوجوان نسل میں منشیات کا استعمال فیشن بن گیا۔ منشیات کے عادی افراد میں صرف مرد ہی شامل نہیں ہیں بلکہ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی نشے کی عادی ہے۔ نوجوانوں میں تمباکو، چرس، شیشہ، افیون، شراب و دیگر جدید قسم کی منشیات عام ہیں اور وہ ان کے نقصانات سے بے خبر بطورِ فیشن اور خود کی تسکین کے لئے منشیات استعمال کر رہے ہیں۔ منشیات کے استعمال سے شرح اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اس سے بے شمار خاندان اجڑ چکے ہیں شیشہ ہیروئن تریاق نامی نشہ خطرناک حد تک پھیل چکا ہے شیشہ ہیروین تریاق استعمال کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اس کے باوجود منشیات جیسے ناسور کے خلاف کوئی آواز نہ اٹھا رہا ہے خطرناک نشہ نال گرد نواح میں نوجوان نسل کر رہے ہیں کوئی ایکشن لینے والا نہیں ہے جیم رتن گٹکا چرس تریاق سمیت دیگر نشہ آور چیزیں فروخت ہو رہے ہیں انتظامیہ کو چائیے کہ وہ ایکشن لیں نال بازار میں پہلے جیم رتن گٹکا و دیگر نشہ آور چیزیں فروخت پر پابندی اب ایک بارپھرفروخت ہونے لگے جسکی وجہ سے معصوم بچوں کے علاوہ نوجوان نسل کے زندگی برباد ہو رہی ہیں اس متعلق سب کو آواز اٹھانا چائیے تاکہ نوجوان نسل کے زندگیاں برباد ہونے سے بچ سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں