مند ٹو تربت روڈ سفر کے قابل نہیں رہی ،انتہائی خستہ حالت اور بد حالی کا شکار

مند ٹو تربت روڈ سفر کے قابل نہیں رہا انتہائی خستہ حالت اور بد حالی کا شکار ہے۔ ترجمان سول سوسائٹیمند سول سوسائٹی کے ترجمان نے کہا ہےکہ ‏مند ٹو تربت روڈ سفر کے قابل نہیں رہا انتہائی خستہ حالت اور بد حالی کا شکار ہے۔

انہوں کہا کہ مند ٹو تربت روڈ 120 کلومیٹرز کے فاصلہ پہ ہر جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور جگہ جگہ گڑھے بن گئے جسکی وجہ سے مند اور تمپ کے عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مند ایک بارڈری علاقہ ہے پکی روڈ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو کاروبار، ضلعی ہیڈکوارٹر تربت کےلیے آمد و رفت اور دیگر کئی مشکلات سے دو چار ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مند ٹو تربت روڈ کو ترجیحی بنیاد پہ نئے سرے سے تعمیر کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں