قومی اسمبلی ، اپوزیشن کابولنے کی اجازت نہ ملنے پر واک آئوٹ

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے بولنے کی اجازت نہ ملنے پر واک آئوٹ کر دیا جس کے بعد کورم مکمل نہ ہوسکا اور اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے شورشرابہ کرتے ہوئے پوائنٹ آف آرڈر دینے کا مطالبہ کیا ۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ پہلے وقفہ سوالات ہو گا پھر پوائنٹ آف آرڈر، تاہم اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا، اس دور ان مسلم لیگ(ن) کے مرتضی جاوید عباسی نے کورم کی نشاندہی کر دی،قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندھی ہوگئی،کورم کی نشاندھی ن لیگ کے مرتضی جاوید عباسی نے کی قومی اسمبلی میں کورم نامکمل نکلا،جس کے بعد اجلاس کی کارروائی 30 منٹ کے لئے ملتوی کر دی گئی بعد ازاںتعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوتے ہی ڈپٹی سپیکر نے گنتی کا حکم دیا ، کورم نامکمل ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں