لیہ ، کرنٹ لگنے سے 3 بہنیں جاں بحق
لیہ :لیہ میں گھر میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 3 کمسن بہنیں جاں بحق جبکہ ماں اور بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق محلہ شیخاں والہ کے ایک گھر میں چھوٹے بچے گھر میں نہارہے تھے کہ اس دوران پانی کی موٹر سے انہیں کرنٹ لگ گیا۔ 2 بہنیں تو موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ایک بچی کو لیہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ بھی جان کی بازی ہار گئی۔
بچیوں کو بچاتے ہوئے ان کی ماں اور چھوٹا بھائی بھی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
بچیوں کی شناخت 8 سالہ علینہ ہاشم، 8 سالہ مہرالنسا اور 5 سالہ آیت اکرم کے نام سے ہوئی جب کہ ان کا بھائی 3 سالہ ذوالقرنین اور والدہ زخمی ہیں۔
Load/Hide Comments


