ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلیے 5 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان کو فوری طور پر5 کروڑ ڈالر امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے امیر ممالک اور عالمی اداروں کو غریب ممالک کا قرض معاف کر دینا چاہیے کیونکہ غریب ممالک کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ کورونا کی روک تھام کر سکیں۔اب ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 5کروڑ ڈالر دے گا، ایشائی ترقیاتی بینک پاکستان کو یہ رقم فوری طور پر ادا کرے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلیے 5 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا اعلان” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں