پنجگور،تیل ڈپو میں آتشزدگی لاکھوں مالیت کے تیل ،1 گاڑی،4 موٹرسائیکلیں تباہ
پنجگور ( نامہ نگار) پنجگور ایرانی تیل کے ڈپو میں آتشزدگی لاکھوں روپے مالیت کے تیل ایک گاڑی 4 موٹر سائیکلیں جل کر ناکارہ ہوگئیں تفصیلات کے مطابق پنجگور شہر کے وسط چتکان میں تیل کے ڈپو میں اچانک آگ لگنے سے ہزاروں لیٹر ایرانی تیل ایک گاڑی اور چار موٹرسائیکلیں جل کر ناکارہ ہوگئیں آگ کی وجہ سے آس پاس کی رہائشی آبادی دو گھنٹوں تک سکتے میں رہے اورآگ کے شعلے دور سے دیکھے گئے واضح رہے کہ اکثر تیل کے ڈپو رہائشی آبادی میں قائم ہیں جس کی وجہ سے ہمہ وقت خطرات منڈلاتے رہتے ہیں
Load/Hide Comments


