تعلیمی اداروں کے 950 ٹیسٹ سے 67 مثبت آئے،لیاقت شاہوانی
کوئٹہ ;حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں 950ٹیسٹ میں 57فیصد مثبت آئے ہیں جہاں شرح 14فیصد ہے،ٹیسٹنگ کی مقدار کو بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو بڑھایا گیا ہے گیس کے بلوں کے مسئلے کو بھی حل کیا جارہا ہے،بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت شاہوانی نے کہاکہ صوبے میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،گزشتہ دو ماہ کے مقابلے میں رواں 18 دنوں کے دوران زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، خدشہ تھا کہ تعلیمی اداروں کے کھلنے سے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے صوبے کے تعلیمی اداروں میں رینڈم ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا گیاتھا تعلیمی اداروں کے 950 ٹیسٹ سے 67 مثبت آئے، تعلیمی داروں میں کورونا کے کیسز کی شرح 14 فیصد ہے، انہوں نے کہاکہ جامعہ بلوچستان میں 23 مثبت آئے ہیں، حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ جس ادارے سے دو کیس رپورٹ ہونگے اسے بند کیا جائیگا ٹیسٹنگ کی مقدار کو بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، این سی او سی نے کورونا کے حوالے سے حکومت بلوچستان کے اقدامات کو سراہا، انہوں نے خدشہ ظاہر کیاکہ اکتوبر اور نومبر میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں زیادہ ہوسکتی ہے،امکانات ہے کہ مختلف ایریاز میں لاک ڈاون لگایا جائے، وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو بڑھایا گیا ہے، صوبے میں گیس کے مسئلے کے حل کیلئے بھی اقدامات جاری ہے، گیس کے بلوں کے مسئلے کو بھی حل کیا جارہا ہے، بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔


