خالی سیٹوں پر کوالیفائیڈ امیدواروں کو تعینات کیا جائے،مفتی شفیق اللہ
کو ئٹہ:سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواران صوبہ بلوچستان کے رہنماؤں نے اپیل کی ہے کہ 30ستمبر تک عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق فوری طور پر ان کے تعیناتی کے آرڈرز جاری کئے جائیں بصورت دیگر وہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ دھرنے دینے پر مجبور ہوں گے۔ یہ بات سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواران صوبہ بلوچستان کے نائب صدر مفتی شفیق اللہ، جنرل سیکرٹری مقبول احمد راہیجہ ودیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019میں محکمہ تعلیم میں آسامیاں پر سی ٹی ایس پی کے ذریعے ٹیسٹ منعقد کرائے گئے جن میں صوبے کے بے روزگار نوجوانوں نے حصہ لیا جس کے نتائج کا اعلان رواں سال جنوری کے مہینے میں کیا گیا اور میرٹ پر آنے والے امیدواروں کی لسٹیں جاری کی گئی جس میں ایک ہی امیدوار کے مختلف آسامیوں پر میرٹ پر آنے سے سیٹیں دوبارہ خالی ہوگئی اس سلسلے میں دیگر کوالیفائیڈ امیداروں نے عدالت میں کیس کیا کہ خالی سیٹوں پر کوالیفائیڈ امیدواروں کو تعینات کیا جائے تاہم رول کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست مستر د کردیا مگر ابھی تک شارلسٹڈ امیداروں کے تعیناتی کے آرڈرز جاری نہیں کئے جاسکے ہیں جس کی وجہ سے شارٹ لسٹڈ امیدواروں نے بے چینی پھیل گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر تعلیم، سیکرٹری اور ڈائریکٹر تعلیم ودیگر سے اپیل کی کہ ان کے تعیناتی کے آرڈر فوری طور پر جاری کئے جائیں بصورت دیگر وہ عدالت کا دروازے کھٹکھٹانے اور دھرنے دینے پر مجبور ہوں گے۔


