تیونس نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ

تیونس سٹی؛تیونس کے صدر قیس سیعد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک میں طبی ایمرجینسی نافذ کرتے ہوئے بعض علاقوں میں کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔ وہ کرونا سے بچاؤ کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قیس سعید نیبْدھ کرونا سے بچاؤ کے لیے شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا اعلان کیا تاکہ کرونا کی وبا پر قابو پانے میں مدد کی جا سکے۔تیونس کے وزیراعظم الیاس الفخاخ نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بدھ سے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم الفخفاخ نے کہا کہ کرونا کی روک تھام کے لیے کہ کارگو اور اجناس ترسیل کے سوا باقی تمام قسم کی ٹرانسپورٹ پرپابندی لگائی گئی ہے۔ زمینی اور فضائی حدود بند کی گئیں۔ ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منسوخ کردی گئیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پوری قوم کو کرونا کی وبا کا سامنا ہے۔ پوری قوم کو کرونا وائرس کے خطرات کے تدارک کے لیے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ تیونس میں کرونا کے 24 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ چار ہزار افراد کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں