پشتون آج بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہواہے، اے این پی
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی (ولی) کا اجلاس گزشتہ روز صو با ئی جنرل سیکرٹری تیمور ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مر کزی سیکرٹری جنرل اورنگزیب کا سی،صو با ئی سیکرٹری اطلاعات رحمت اللہ کا کڑ اور دیگر سنیئر اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے اورنگزیب کا سی نے کہا کہ23ستمبر (پشتون ثقافت)کے حوالے سے انتہا ئی اہمیت کا حامل دن ہے۔ قوموں کی پہچان اور بقاء کا انحصار ثقافت، زبان م زمین اور ما در ی زبان میں تعلیم پر ہو تاہے۔پشتون افغان ثقافت و تاریخ صدیوں پر محیط ہے لیکن آج بھی پشتون سیاسی،ثقافتی اور معاشی لحاظ سے غلا می کی زنجیروں میں جھکڑا ہوا ہے۔پشتون قومی بقاء اور تحفظ کا ضامن، صاف ستھری قوم پرستا نہ جدو جہد جو مراعات یا فتہ اقتدار اور ایجنسیوں کے گرفت سے آزادہو پوشیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں اسلام آ با د میں آل پا رٹیز کا نفرنس کا انعقاد اور پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی تشکیل، جمہوری و آئینی حقوق و اداروں کے تحفظ اور اسٹیبلشمنٹ کی ملکی امور میں دخل اندازی کے سدبا ب کا جو ایجنڈا دیا گیا دستا ویزات اور گفتار کے حوالے سے تو یہ مثبت اور امید افزاء سیاسی رویے ہیں لیکن ان با توں پر ثا بت قدم رہنے اور مستقبل میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ شراکت اقتدار کے اپنے ما ضی کے کر دار سے گریز کے اعتماد کو عوام میں بحال کر نا بنیا دی سوال ہے۔پی ڈی ایم کا ابتدائی امتحان بلو چستان میں با پ اور تحریک انصاف کی مخلوط حکومت سے علیحدگی اور اسمبلیوں سے استعفیٰ کا پہلا فیصلہ ہو نا چا ہیئے جس سے بلو چستان اور وفاق میں سیاسی و آ ئینی بحران جنم لے گا۔


