ترکی نے ہمارے وسائل پر قبضہ جما رکھا ہے:قبرصی صدر کا دعویٰ

قبرص :قبرص کے صدر نیکوس اناسٹیسیڈس نے کہا ہے کہ ترکی بحیرہ روم میں یکطرفہ طور پر قدرتی وسائل ہتھیانے کی کوشش کر رہا ہے۔

قبرص کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ قبرص کی تقسیم ترکی کی مداخلت کا نتیجہ ہے ترکی اپنی ہٹ دھرمی کی پالیسی کی وجہ سے بات چیت میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی قبرص کو اس کی زمین کے استعمال سے حاصل ہونے والی کسی بھی رقم کی ادائیگی نہیں کرتا ہے بلکہ وہ قبرص میں مستقل طور پر تقسیم قائم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے ترکی کے ساتھ تعمیری مکالمہ میں حصہ لینے اور بین الاقوامی ٹریبونل کے فیصلے کی پاسداری کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا انہوں نے واضح کیا کہ ترکی نے مقبوضہ حصے میں جو آبادکاری کی ہے وہ اس کی آبادی سے زیادہ ہے۔

قبرصی صدر نے مزید کہا کہ ترکی نے بحیرہ روم میں قبرص کے حقوق غصب کررکھے ہیں۔ ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ترکی کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنایا جائے۔ ترکی نے شام میں‌ فوج داخل کی اور لیبیا کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں