بلیک میلنگ کے ذریعے حکومت بنانا ملکی مستقبل کے لیے خطرناک ہے، مولانا واسع

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع صوبائی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ نے کہا کہ قائد جمعیت کی شان میں کسی قسم کی انتقامی اور غیر جمہوری رویہ روا رکھنے کی سازش کی گئی تو حکومت مخالف فضا کو صرف ماچس کی ایک تلی کی ضرورت پڑے گی جو عوام دشمن اور ملک دشمن حکمرانوں کی جھونپڑی کو منٹوں میں خاگستر کردے گی اور اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف وہ ردعمل آجائے گا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملے گی اس حوالے جمعیت علما اسلام کی جاری تحریک کو جلا ملے گی اس کیلئے جمعیت علما اسلام نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام اضلاع کے امرا ونظما، یونٹوں، تحصیلوں سے لے صوبے تک تمام سطح کے کارکن سخت سے سخت اور فیصلہ کن تحریک کیلئے اپنی تیاری کیلئے آج ہی سے کمر بستہ ہوجائیں کیونکہ جمعیت علما اسلام کا روز اول سے یہ موقف رہا ہے کہ نیب ایک انتقامی جانبدار اور بے اعتماد ادارہ ہے جو ہر دور میں انصاف کی بجائے مخصوص مقاصد کے حصول اور انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے بدنام شہرت کا حامل ہے یہ بات واضح کرتے ہیں کہ ہم صاف اور شفاف احتساب کے مخالف نہیں مگر احتساب کے نام پر بلیک میلنگ کے ذریعے حکومتیں بنانے اور حکومتیں توڑنے کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے اس سے پاکستان کے مستقبل کیلئے خطرناک سمجھتے ہیں جب بھی کٹھ پتلی حکومت کو پر برا وقت آیا تو نیب سامنے آکر اوچھے ہتھکنڈوں اور منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے جمہوری قوتوں کو بدنام کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے جس سے ہر پاکستانی بخوبی واقف ہے لیکن نیب اور اداروں کو اب تک جمعیت علما اسلام کی قوت اور لاکھوں کارکنوں کے مزاج اور جزبات سے واقفیت نہیں کہ وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا ہنر جانتے ہیں 1980سے لے کر 2020تک قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی سیاسی زندگی کھلی کتاب ہے کسی بدنام اور متنازعہ ادارے کی جانب سے ان کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذرا سی بے وقوفی انہیں وقت سے پہلے بہا کر لے جائے گی آل پارٹیز کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے بعد حکمران ہواس باختہ ہوچکے ہیں ان کو پتہ ہے کہ حکومت کے خاتمے کے بعد ان کا انجام بہت بھیانک ہوگا انہوں نے ملک کے تمام اداروں کو متنازعہ بنانے عوام کو غربت کے تلے مارنے اور معیشت کو صفر لیول سے بھی نیچے لیجانے میں کوئی کسر نہیں اس سلسلے میں لاکھوں کارکن قائد جمعیت کے اردگرد ڈھال بن کر ملک دشمن نااہل حکمرانوں کو مفلوج کرکے دم لیں گے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ قائد جمعیت کا اجلا دامن ریاست کیلئے مشعل راہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں