وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران بھارتی وفد کا واک آؤٹ

کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھارتی وفد نے واک آئوٹ کردیا۔
بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو کے حوالے سے بتایا کہ جب عمران خان نے اجلاس سے ورچوئل خطاب شروع کیا تو بھارتی وفد جنرل اسمبلی کے ہال سے واک آوٹ کرگیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی سفیر مجیتو وینیتو اس وقت ہال میں کھڑے ہوگئے اور واک آئوٹ کرگئے جب عمران خان نے مودی پر تنقید شروع کردی اور کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔

دریں اثناء پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ میں بھارت اور کشمیر میں ہونے والی نا انصافیوں پر آواز اٹھانے پر بھارت نے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردی کے لغو الزامات عائد کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں