ملک بھر کے تمام تعلیمی اداریں 15 اپریل تک بند رہینگے، شفقت محمود

اسلام آباد، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے حکومت کی جانب سے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو15 اپریل تک بند رکھنے اور یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، کرونا وائرس کے پیش نظر یونیورسٹی ہاسٹلز خالی کرنے کا اطلاق غیر ملکی طلباء پر نہیں ہوگااور طلباء کیلئے بذریعہ ٹی وی لیکچرز کیلئے پی ٹی وی سے بات کی جائے گی،یونیورسٹیوں میں داخلے بھی ایک ماہ تاخیر سے ہونگے، تفصیلات کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس میں حکومتی فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی اور بچوں کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ بچوں کا کورونا وائرس سے خیال رکھا جائے، یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کا پہلا فیصلہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا تھا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ دنیا کو ایک چیلنج درپیش ہے جو موجودہ دور میں پہلی مرتبہ آیا ہے، تعلیم کے محکمے سے ہر پاکستانی کا تعلق ہے،نیشنل سیکیورٹی کونسل کمیٹی میں فیصلہ ہوا تھا ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5اپریل تک بند رہیں گے، اس فیصلے پر مکمل طور پر عمل ہوا اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔27مارچ تک بین الصوبائی وزرا کانفرنس بلا کر اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا کہ تعلیمی ادارے مزید بند کرنے ہیں یا کھولنے ہیں۔ بورڈ کے امتحانات یکم جون سے 15 جون تک تاریخ دے کر لئے جا سکتے جبکہ کیمبرج سسٹم سمیت تمام امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں، کیمبرج سے مئی میں ہونے والے امتحانات جون اور جولائی میں منعقد کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ ملک بھر کے یونیورسٹیوں میں داخلے بھی ایک ماہ تاخیر سے ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں