سنی سنائی باتوں پر یقین کر کے میری عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے‘عائشہ رجب

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی نے کہا ہے کہ جس طریقے سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر میری ذات سے متعلق بات ہوئی، وہ صرف میری نہیں بلکہ تمام خواتین کی تذلیل ہے۔اپنے ٹویٹربیان میں عائشہ رجب علی نے کہاکہ میں بھی ایک ماں ہوں، بہن ہوں، کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں۔انہوںنے کہاکہمیرا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، سنی سنائی باتوں پر یقین کر کے میری عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں