میان شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ،نواب زہری
اسلام آباد+ کوئٹہ:>پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان مین مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر و قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی بلا جواز گرفتار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میان صاحب کی گرفتاری حکومتی انتقام کی بدترین مثال ہے یہ ایک نااہل حکومت ہے یہ سب کچھ اپنے نااہلی کو چھپانے کیلئے کررہاہے آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں اور عوامی حقوق کی جدوجہد کو سبوتاڑ کرنے اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں اثر انداز ہونے کے لئے میاں شہبازشریف کو گرفتار کیا مسلم لیگ(ن) کو ختم کرنے اور دیوار سے لگانے کی پالیسی پہلے بھی ناکام ہوئی ہے اورآئندہ بھی ناکام ہوگی انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی کے بعد حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسے اپنا انجام صاف نظر آرہا ہے جسکی وجہ سے وہ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف نیب کو استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ فیصلے پر عملدآمد رکوانے، ہمیں جمہوریت کی بقاء ، آئین کی بالادستی،عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد سے ہٹانے کی سازشیں کی جارہی ہیں حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے میاں شہباز شریف کو اپنے بھائی کا ساتھ دینے،اور عوامی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر گرفتار کیا گیا لیکن حکومت کو یہ معلوم نہیں کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے لئے جیلیں کاٹنا کوئی نئی بات نھی ہے ہم اپنے اصولی موقف سے دست بردار نھی ہونگے اور نہ ہی مسلم لیگ(ن) کو ختم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں یک طرفہ احتساب حکومت کے خاتمے پر ختم ہوجائیگا۔
٭٭٭٭٭٭