کوئٹہ، مبینہ طور پر قتل کئے گئے بچے کی قبر کشائی، لاش کا پوسٹ مارٹم

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر ملازمہ کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل کئے گئے تین سالہ بچے سعد شاہ کی موت کے اسباب جاننے کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اوستہ محمد میں بچے کی قبرکشائی کرکے پورسٹمارٹم کرلیا۔تین سالہ بچے سعد شاہ کے قتل کا واقعہ 12ستمبر کو کوئٹہ کے نواحی علاقے لہڑی گیٹ کے قریب گھرمیں پیش آیاتھا، بچے کے والد کی جانب سے مقدمے میں گھر کی ملازمہ ستل کو نامزد کیا گیا تھاجس نے 27ستمبر کو پولیس کی حراست میں بچے کے قتل کا اعتراف کرلیا تھا،کیس میں نامزد ملازمہ کو چار روزقبل جوڈیشل کرکے ڈسٹرکٹ جیل بھجوادیاگیاتھا،تاہم پولیس کی جانب سے بچے کے پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے جوڈیشنل مجسٹریٹ ڈیرہ اللہ یار سے درخواست کی گئی جن کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اوستہ محمد میں بچے سعد شاہ کی قبرکشائی کی گئی جس کے بعد کوئٹہ سے جانے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے سعد شاہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے کیاگیاہے ڈاکٹروں کی ٹیم کوئٹہ پہنچ کر حتمی رپورٹ مرتب کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں